QR CodeQR Code

ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

21 Dec 2021 12:30

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے ون فائیو پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ فرید ایکسپریس ٹرین میں بم ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ کیساتھ کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن پر ٹرین کو روک کر سرچ آپریشن کیا مگر کچھ نہ ملا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور سے کراچی جانے والی ریل گاڑی میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے کو پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے ون فائیو پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ فرید ایکسپریس ٹرین میں بم ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ کیساتھ کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن پر ٹرین کو روک کر سرچ آپریشن کیا مگر کچھ نہ ملا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 969543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969543/ٹرین-میں-بم-کی-جھوٹی-اطلاع-دینے-والا-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org