0
Tuesday 21 Dec 2021 12:35

روس نے جرمنی کے 2 سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا

روس نے جرمنی کے 2 سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا
اسلام ٹائمز۔ روس نے جرمن عدالت کے فیصلے پر برلن کے ساتھ اختلاف کے جواب میں دو جرمن سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ماسکو نے 2019ء میں برلن کے ایک پارک میں چیچنیا کے ایک سابق کمانڈر کے قتل کا حکم دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جرمن سفیر کو آگاہ کر دیا ہے کہ روس میں جرمن سفارت خانے کے دو سفارتی ملازمین کو "ناپسندیدہ" قرار دیا گیا ہے تاہم وضاحت نہیں دی گئی کہ یہ سفارت کار کب روس چھوڑیں گے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے جرمن ایلچی کے ساتھ روسی سفارت کاروں کو برلن سے نکالنے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔ برلن کے ججوں نے گزشتہ ہفتے روسی شہری ودم کراسیکوف اور علیاس ودم سکولوف کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، انہوں نے سال 2019ء میں برلن پارک میں 40 سالہ جیورجین شہری ٹرنائیک خوونگوشویلی کو قتل کیا تھا۔ ایک جج کا کہنا تھا کہ قتل کا مقصد جیورجین شہری کا کریملین کے مخالف ہونے کا انتقام تھا۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ماسکو بے بنیاد اور حقیقت سے منافی الزامات کی تردید کرتا ہے۔ ماسکو کی جانب سے کیے گئے اعلان پر برلن نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس کے فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہوں گے۔ جرمنی کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام حیرت انگیز نہیں ہے اس سلسلے میں جرمن حکومت کے ساتھ مکمل ناانصافی ہوئی ہے۔ جرمنی کی جانب سے قتل کے فوری بعد ہی تحقیقات میں عدم تعاون کے باعث روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا گیا تھا۔ روس نے قتل اور جوابی کارروائی کے اقدامات سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 969548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش