QR CodeQR Code

کوئٹہ، گرفتار ینگ ڈاکٹرز پر فرد جرم عائد

21 Dec 2021 15:25

ینگ ڈاکٹرز کو ریڈ زون میں احتجاج کرنے اور دیگر دفعات تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ مبینہ ڈاکٹرز کی گرفتاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور دیگر سروسز کا بائیکاٹ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گرفتار ینگ ڈاکٹرز اور دیگر افراد پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز سمیت 19 افراد کو ضلعی کچہری میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ کی عدالت میں آج پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران ینگ ڈاکٹرز اور دیگر گرفتار افراد نے جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے استغاثہ کو آئندہ پیشی پر گواہ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے گرفتار ینگ ڈاکٹرز اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ یاد رہے کہ 16 ینگ ڈاکٹرز اور 3 پیرا میڈیکل اسٹاف کو ریڈ زون میں احتجاج کرنے، دھرنا دینے اور دیگر مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور ینگ ڈاکٹرز نے بھی انہی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور دیگر سروسز کا بائیکاٹ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 969574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969574/کوئٹہ-گرفتار-ینگ-ڈاکٹرز-پر-فرد-جرم-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org