QR CodeQR Code

لیاقت شاہوانی کیجانب سے 2 تنخواہیں وصول کرنے کا انکشاف

21 Dec 2021 17:06

ذرائع کے مطابق سابق صوبائی حکومت کے ترجمان کو ایس اینڈ جی اے ڈی اور وزیراعلیٰ ہاؤس دونوں کیجانب سے ایک ہی مہینے کی تنخواہ ملتی رہی۔ حکومت نے ریکوری کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی سابق حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے خلاف مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق حکومت کی مالی بے ضابطگیوں اور سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ سابق حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بحیثیت ترجمان اپنے فرائض سرانجام دیئے، تاہم انہیں ان کے فرائض کی انجام دہی کے عیوض مراعات کی ادائیگی میں قواعد و ضوابط تک کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔

سابق ترجمان حکومت بلوچستان کو عرصہ تعیناتی کے دوران ہر ماہ دو دو تنخواہیں ادا کی جاتی رہیں۔ ایک تنخواہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی) جبکہ دوسری تنخواہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے ادا کی جاتی رہی۔ ذرائع کے مطابق تنخواہوں کی مد میں مجموعی طورپر 22 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ جس پر حکومت بلوچستان نے جاری کردہ رقم کی ریکوری کیلئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 969589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969589/لیاقت-شاہوانی-کیجانب-سے-2-تنخواہیں-وصول-کرنے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org