QR CodeQR Code

پاکستان کا بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ

21 Dec 2021 17:48

صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی اور انکی کارکردگی کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بابر کروز میزائل ون بی کا تجربہ رینج میں اضافے کیلئے تھا، میزائل تجربہ ڈی جی سٹریٹجک پلانز ڈویژن ندیم ذکی منج نے بھی دیکھا۔ صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں کو مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بابر کروز میزائل ون بی کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی، انہوں نے پراجیکٹ پر کام کرنیوالے سائنسدانوں اور انجینئرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر کروز میزائل ون بی کے کامیاب تجربے سے وطن عزیز کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔ پاکستان پرامن ملک ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 969594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969594/پاکستان-کا-بابر-کروز-میزائل-ون-بی-کامیاب-تجربہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org