0
Tuesday 21 Dec 2021 17:48

پاکستان کا بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بابر کروز میزائل ون بی کا تجربہ رینج میں اضافے کیلئے تھا، میزائل تجربہ ڈی جی سٹریٹجک پلانز ڈویژن ندیم ذکی منج نے بھی دیکھا۔ صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں کو مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بابر کروز میزائل ون بی کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی، انہوں نے پراجیکٹ پر کام کرنیوالے سائنسدانوں اور انجینئرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر کروز میزائل ون بی کے کامیاب تجربے سے وطن عزیز کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔ پاکستان پرامن ملک ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 969594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش