QR CodeQR Code

چمن، انتظامیہ کی کارروائی، بڑی مقدار میں منشیات برآمد

21 Dec 2021 21:19

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں 18 لاکھ ڈالر کے قریب ہے۔ منشیات کو بیرون ملک اسمگل کیا جارہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اے این ایف اور انٹیلیجنس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چمن میں کلی بہادر سے 450 لیٹر این ہائیڈرٹ اور 100 کلو مورفین برآمد کرلی ہیں۔ اے این ایف حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں تقریباً 18 لاکھ امریکی ڈالر کے قریب ہے۔ یہ منشیات بیرون ملک سمگل کی جارہی تھی، جنہیں بروقت کارروائی کرکے برآمد کرلیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 969621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969621/چمن-انتظامیہ-کی-کارروائی-بڑی-مقدار-میں-منشیات-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org