0
Tuesday 21 Dec 2021 22:03

دو تنخواہوں کی وصولی سے متعلق لیاقت شاہوانی کا وضاحتی بیان

دو تنخواہوں کی وصولی سے متعلق لیاقت شاہوانی کا وضاحتی بیان
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کے سابق ترجمان لیاقت شاہوانی نے ماہانہ دو تنخواہوں کی وصولی پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اسے دفتری اسٹاف کی غلطی قرار دے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک تنخواہ کی رقم اقساط میں بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانا شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو تنخواہیں دفتری اسٹاف کی غلطی کی وجہ سے میرے اکاؤنٹ میں آتے رہے۔ جیسے ہی یہ میرے علم میں آیا، تو میں نے پرنسپل سیکرٹری کو تحریری طور پر آگاہ کیا۔ جس کے بعد ایک تنخواہ فوری بند ہوا اور میں نے رقم اقساط کی صورت میں واپس بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانا شروع کر دیئے۔ باقی ماندہ اقساط جمع کرنے ہیں اور کوئٹہ پہنچتے ہی رسیدیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرونگا۔
خبر کا کوڈ : 969625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش