QR CodeQR Code

دو تنخواہوں کی وصولی سے متعلق لیاقت شاہوانی کا وضاحتی بیان

21 Dec 2021 22:03

حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان کا کہنا ہے کہ دفتری اسٹاف کی غلطی کیوجہ سے انہیں دو تنخواہیں ملی تھیں، جیسے ہی انہیں اس بات کا علم ہوا انہوں نے پرنسپل سیکرٹری کو تحریری طور پر آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کے سابق ترجمان لیاقت شاہوانی نے ماہانہ دو تنخواہوں کی وصولی پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اسے دفتری اسٹاف کی غلطی قرار دے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک تنخواہ کی رقم اقساط میں بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانا شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو تنخواہیں دفتری اسٹاف کی غلطی کی وجہ سے میرے اکاؤنٹ میں آتے رہے۔ جیسے ہی یہ میرے علم میں آیا، تو میں نے پرنسپل سیکرٹری کو تحریری طور پر آگاہ کیا۔ جس کے بعد ایک تنخواہ فوری بند ہوا اور میں نے رقم اقساط کی صورت میں واپس بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانا شروع کر دیئے۔ باقی ماندہ اقساط جمع کرنے ہیں اور کوئٹہ پہنچتے ہی رسیدیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرونگا۔


خبر کا کوڈ: 969625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969625/دو-تنخواہوں-کی-وصولی-سے-متعلق-لیاقت-شاہوانی-کا-وضاحتی-بیان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org