QR CodeQR Code

کے پی کے الیکشن میں غلطیاں ہوئی، وہاں تحریک انصاف کا مقابلہ تحریک انصاف سے تھا، حلیم عادل شیخ

21 Dec 2021 22:43

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج وزیراعظم نے خود کہا کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں، اب آئندہ بورڈز اور ٹکٹوں کی تقسیم کی خود نگرانی کروں گا، آج ہر صوبے میں ہر جماعت کا مقابلہ تحریک انصاف سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کے پی کے الیکشن میں ٹکٹس دینے میں ہم سے کچھ غلطیاں ہوئی، وہاں تحریک انصاف کا مقابلہ تحریک انصاف سے تھا، مقامی تنظیم امیدواروں کو آپس میں جوڑ نہیں سکی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پوسٹ کوورنا مسئلے کے بعد مہنگائی ضرور بڑھی ہے جس کا ہم پر اثر ضرور ہوا ہے، جو آزاد جیتے ہیں ان میں 5 ہمارے ہی لوگ ہیں، لوکل گورنمنٹ کا الیکشن برادری لیول شخصیات اور علاقوں کا الیکشن ہوتا ہے، 2013ء میں کراچی کے اندر عام انتخابات میں تحریک انصاف نے ساڑھے 8 لاکھ ووٹ حاصل کیا اور 2015ء میں ہم نے ایک لاکھ 75 ہزار ووٹ حاصل کئے جبکہ 2018ء کے الیکشن میں ساڑھے 12 لاکھ سے زائد ووٹ لیکر کلین سوئپ کیا، ہمیں شکست ہوئی ہم تسلیم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم نے خود کہا کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں، اب آئندہ بورڈز اور ٹکٹوں کی تقسیم کی خود نگرانی کروں گا، آج ہر صوبے میں ہر جماعت کا مقابلہ تحریک انصاف سے ہے، کے پی سے ن لیگ پیپلز پارٹی فارغ، پنجاب سے جے یو آئی فارغ، پنجاب اور سندھ میں پی ٹی آئی کا مقابلہ پیپلز پارٹی سے، جی بی میں تحریک انصاف کا مقابلہ ان سب جماعتوں سے، کشمیر میں بھی یہ سب جماعتیں فارغ ہوچکی ہیں، تحریک انصاف ایک ملک گیر پارٹی کے طور سامنے آچکی ہے، آج مخالفین کے امیدوار 20 کروڑ خرچ کرنے کے دعوے کررہے ہیں، الیکشن کمیشن اس پر کاروائی ضرور کرے۔


خبر کا کوڈ: 969631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969631/کے-پی-الیکشن-میں-غلطیاں-ہوئی-وہاں-تحریک-انصاف-کا-مقابلہ-سے-تھا-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org