QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو 2 مراحل میں تقسیم کردیا

21 Dec 2021 23:21

نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع جہلم میانوالی، اٹک، جہلم، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی میں 3 سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ اس کے علاوہ راجن پور، لیہ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ میں بھی 3 سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو 2 مختلف مرحلوں میں تقسیم کردیا، جس کا نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی جب کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع جہلم میانوالی، اٹک، جہلم، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی میں 3 سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ اس کے علاوہ راجن پور، لیہ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ میں بھی 3 سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 969639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969639/پنجاب-حکومت-نے-تعلیمی-اداروں-میں-چھٹیوں-کو-2-مراحل-تقسیم-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org