0
Wednesday 22 Dec 2021 00:23

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مزید ایک ارب 53 کروڑ ڈالر قرض دے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مزید ایک ارب 53 کروڑ ڈالر قرض دے گا
اسلام ٹائمز۔ ایشیائی ترقیاتی بینک توانائی کے شعبے میں اصلاحات، سماجی تحفظ کے پروگرام اور خیبرپختونخوا سٹی امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے لیے پاکستان کو ایک ارب 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا جس کے لیے معاہدہ بدھ کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب بدھ کو اقتصادی امور ڈویژن میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب بھی موجود ہوں گے۔ معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو فراہم کیے جانے والے ایک ارب 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے قرضے میں سے 30 کروڑ ڈالر توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے لیے دیئے جائیں گے جبکہ 60 کروڑ ڈالر انٹیگریٹڈ سماجی تحفظ کے ترقیاتی پروگرام (احساس) کے لیے مختص ہوں گے۔ اسی طرح  23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سینٹرل ایشیاء اکنامک ٹرانسپورٹ کوریڈور ڈویلپمنٹ پروگرام کی دوسری قسط کے لیے، 38 کروڑ ڈالر خیبرپختونخوا سٹی امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے لیے، ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر خیبرپختونخوا سٹی امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ ٹو کے لیے جبکہ 50 لاکھ ڈالر کرم تنگی انٹیگریٹڈ واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے لیے دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 969652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش