QR CodeQR Code

تین ممالک کے درمیان مال بردار ٹرین کا آغاز

22 Dec 2021 08:41

اسلام آباد، تہران اور استنبول کے مابین مال بردار ٹرین کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر خارجہ پاکستان کا کہنا تھا کہ جیو پولیٹکس سے جیو اکنامکس کی طرف منتقل ہوچکے ہیں، مال بردار ٹرین کا آغاز ہماری حکومت کا بڑا کارنامہ ہے، جلد ان ممالک کے درمیان مسافر ٹرینیں بھی چلیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ تین ممالک پاکستان، ایران اور ترکی کے مابین مال بردار ٹرین کا آغاز ہوگیا ہے، افتتاحی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور ترکی کے سفیر نے شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم جیو پولیٹکس سے جیو اکنامکس کی طرف منتقل ہوچکے ہیں، مال بردار ٹرین کا آغاز حکومت کا بڑا کارنامہ ہے، جلد مسافر ٹرینیں بھی چلیں گی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مال بردار ٹرین کے آغاز سے کاروباری روابط مزید مستحکم ہوں گے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب افغانستان کے راستے یورپ تک ریلوے ٹریک ہوگا۔ اس موقع پر ترکی کے سفیر احسن مصطفیٰ نے کہا کہ دور حاضر میں علاقائی روابط انتہائی اہم ہیں۔ ٹرین سروس سے باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ یاد رہے کہ ٹرین وفاقی دارالحکومت کے مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے چلے گی۔


خبر کا کوڈ: 969679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969679/تین-ممالک-کے-درمیان-مال-بردار-ٹرین-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org