QR CodeQR Code

مصر و غزہ کے درمیان ثالثی ناکام، نئی جنگ چھڑ سکتی ہے، صیہونی میڈیا

22 Dec 2021 09:44

عبری زبان کے اسرائیلی میڈیا نے اپنی شدید پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کو اپنے جوابی حملوں کا نشانہ نہ بنانے، جنگبندی اور قیدیوں کے تبادلے کیلئے غاصب صیہونی حکومت کیجانب سے مصر اور فلسطینی مزاحمتی محاذ کے درمیان جاری گفتگو ناکام ہو گئی ہے


اسلام ٹائمز۔ عبری زبان کے صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی ایماء پر مصر کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی محاذ کے ساتھ جاری گفتگو ناکام ہو گئی ہے۔ غاصب صیہونی میڈیا نے اپنی شدید پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ جاری ثالثی کے ناکام ہو جانے کے بعد اب غاصب صیہونی رژیم اور فلسطینی مزاحمتی محاذ کے درمیان نئی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ عبری زبان کے صیہونی ای مجلے واللا نے دعوی کرتے ہوئے لکھا کہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس اور تل ابیب کے درمیان جاری مصری ثالثی ناکام ہو گئی ہے جو کسی بھی نئی لڑائی کا سبب بن سکتی ہے۔ عبری میڈیا کے مطابق صیہونی حکام، مصر کے ذریعے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس کے ساتھ گفتگو میں مصروف تھے جبکہ گذشتہ روز ہی یہ عیاں ہوا کہ یہ گفتگو شکست سے دوچار ہو چکی ہے۔ واللا نے انکشاف کیا کہ حماس نے مصری ثالثیوں کی جانب سے ارسال کردہ صیہونی پیغام کے جواب میں متنبہ کیا ہے کہ اگر گفتگو کے بلند و بانگ صیہونی دعوے کے بعد بہتر اور نئی پیشکش نہ دی گئی وہ بھی جواب میں خاموش نہ بیٹھے گی!


خبر کا کوڈ: 969683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969683/مصر-غزہ-کے-درمیان-ثالثی-ناکام-نئی-جنگ-چھڑ-سکتی-ہے-صیہونی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org