0
Wednesday 22 Dec 2021 10:03

جنین، فلسطینی گاڑی پر غاصب صیہونیوں کی اندھادھند فائرنگ، 1 فلسطینی شہید

جنین، فلسطینی گاڑی پر غاصب صیہونیوں کی اندھادھند فائرنگ، 1 فلسطینی شہید
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے فسلطینی شہر جنین میں اندھادھند فائرنگ کر کے مزید 1 فلسطینی جوان کو شہید کر دیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق وقوعہ شہر جنین کی دوتان نامی چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا جبکہ اس دوران کوئی صیہونی فوجی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ شہاب نے لکھا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے ترجمان ایویخائی ادرعی کا دعوی ہے کہ وقوعے میں شہید ہونے والا فلسطینی شہری اپنی گاڑی کے ذریعے غاصب صیہونی فوجیوں کو کچل دینا چاہتا تھا تاہم موثق فلسطینی ذرائع نے تاحال اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔ دوسری جانب متعدد عالمی خبررساں ایجنسیوں کی جانب سے یہ تصویر شائع کرتے ہوئے خبر دی گئی ہے کہ جائے وقوعہ پر 2 گاڑیاں جلتی پائی گئی ہیں کہ جن میں سے ایک ممکنہ طور پر حملہ آور فلسطینی شہری اور دوسری غاصب صیہونی فوجیوں سے متعلق ہو سکتی ہے تاہم مصدقہ فلسطینی ذرائع نے اس وقوعے کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی اس وقوعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال موصول ہوئی ہیں۔

خبر کا کوڈ : 969686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش