QR CodeQR Code

عراق، مسعود بارزانی کی ایرج مسجدی کیساتھ ملاقات، اقتصادی تعلقات میں توسیع پر اتفاق

22 Dec 2021 10:26

عراقی شہر اربیل میں کرد ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے ایرانی سفیر کیساتھ ملاقات کی جسمیں دونوں ممالک کے درمان ثقافتی، اقتصادی و تجارتی تعلقات کی توسیع پر زور دیا گیا


اسلام ٹائمز۔ عراقی شہر اربیل میں کرد ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مسعود بارزانی نے ایرانی سفیر ایرج مسجدی کے ساتھ ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی، اقتصادی و تجارتی تعلقات کی توسیع پر تاکید کی گئی۔ عراقی ای مجلے شفق نیوز کے مطابق گذشتہ روز ہونے والی اس ملاقات کے دوران عراقی سیاسی حالات و انتخاباتی نتائج سمیت متعدد موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ مسعود بارزانی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس دوران دونوں فریقوں نے 3 مشترکہ اصولوں "ہمآہنگی، استحکام تک پہنچنے کے لئے توازن اور عراقی سیاسی عمل میں بہتری و وحدت" پر عملدرآمد پر زور دینے کے ساتھ ساتھ عراقی کردستان و ایران کے درمیان اقتصادی، تجارتی و ثقافتی تعاون کی توسیع پر بھی تاکید کی۔


خبر کا کوڈ: 969689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969689/عراق-مسعود-بارزانی-کی-ایرج-مسجدی-کیساتھ-ملاقات-اقتصادی-تعلقات-میں-توسیع-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org