QR CodeQR Code

پنجاب میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد 1800 سے زائد ہو گئی

7 Sep 2011 12:18

اسلام ٹائمز:حکومت کی طرف سے ڈینگی کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اسپرے کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد سو سے زائد ہو گئی ہے۔ لاہور میں تین افراد کی ڈینگی سے موت واقع ہوئی۔


لاہور:اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد سترہ سو سے زائد ہو گئی ہے۔ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ڈینگی میں مبتلا مریضوں کو لایا جا رہا ہے۔ حکومت کی طرف سے ڈینگی کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اسپرے کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد سو سے زائد ہو گئی ہے۔ لاہور میں تین افراد کی ڈینگی سے موت واقع ہوئی جن میں گلشن راوی کے ساجد الیاس کی پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجہ سے سروسز ہسپتال میں موت بتائی جا رہی ہے۔ لیکن محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے مسلسل تردید کی جا رہی ہے اور موت کا سبب ڈینگی نہیں بتایا جا رہا۔ ادھر پنجاب میں چوبیس گھنٹوں میں نئے 86 ڈینگی کے کیسز سامنے آ گئے جن میں سے 75 افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 96969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/96969/پنجاب-میں-ڈینگی-بخار-کے-مریضوں-کی-تعداد-1800-سے-زائد-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org