0
Wednesday 22 Dec 2021 11:27

گھانا کی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی

گھانا کی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی
اسلام ٹائمز۔ گھانا میں الیکٹرونک ادائیگیوں پر ٹیکس لگانے کے معاملے پر ارکان پارلیمنٹ نے ایک دوسرے پر مکے برسا دئیے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افریقی ملک گھانا کی پارلیمنٹ میں الیکٹرونک ادائیگیوں پر ٹیکس لگانے کے معاملے پر حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان ایک دوسرے گتھم گتھا ہو گئے۔ مکے برسائے اور دھکے دئیے۔ لڑائی کے دوران صلح صفائی کے لئے آنے والے بھی مکوں اور دھکوں سے بچ نہ سکے۔ گھانا کی حکومت نے موبائل سے ادائیگیوں پر17 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے جس پر اپوزیشن سراپا احتجاج ہے۔ ڈپٹی اسپیکر پارلیمنٹ میں دھینگا مشتی کو بے بسی کی تصویر بنے دیکھتے رہے۔
 
خبر کا کوڈ : 969694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش