0
Wednesday 22 Dec 2021 11:56

مولانا طارق جمیل کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات، سانحہ سیالکوٹ پر اظہار افسوس

مولانا طارق جمیل کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات، سانحہ سیالکوٹ پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل سری لنکن ہائی کمیشن پہنچے جہاں انہوں نے سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور سانحہ سیالکوٹ پر شرمندگی اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مولانا طارق جمیل نے سری لنکن ہائی کمشنر سے گفتگو میں کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر ہم معذرت کرتے ہیں، ہمارا دین ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا، اسلام کا نام سلامتی ہے، ایمان کا مطلب امن ہے، ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سود کھانے والا شدید سزا کا حقدار اور بے گناہ کو قتل کرنیوالا سزا کا مستحق ہے، ہم سری لنکا والوں سے شرمندہ ہیں، کسی کو حق حاصل نہیں وہ کسی کو جلائے، صرف اللہ کو حق ہے۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں جو افسوسناک واقعہ پیش آیا مولانا طارق جمیل تعزیت کیلئے آئے ہیں، فیکٹری انتظامیہ نے ان کے دو بچوں کے تمام اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور فیکٹری میں ایک سری لنکا شہری کو بھی نوکری دی گئی ہے سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ سری لنکن گورنمنٹ پاکستانی حکومت کی جانب سے لیے گئے اقدامات پر مکمل مطمئن ہے۔
خبر کا کوڈ : 969701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش