0
Wednesday 22 Dec 2021 12:52

شیخوپورہ، 18 روز قبل لاپتہ ہونیوالے علامہ فضل عباس قمی گھر واپس پہنچ گئے

شیخوپورہ، 18 روز قبل لاپتہ ہونیوالے علامہ فضل عباس قمی گھر واپس پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ شیخوپورہ سے 18 روز قبل لاپتہ ہونیوالے شیعہ علماء کونسل کے رہنماء واپس گھر پہنچ گئے۔ علامہ فضل عباس قمی جو کہ مسجد مصطفیٰ کے امام اور مدرسہ مدینۃ العلم کے پرنسپل ہیں، کو 18 روز قبل قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گھر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔ علامہ فضل عباس قمی کے لاپتہ ہونے پر شیعہ علماء کونسل کے قائدین حافظ کاظم رضا نقوی سمیت دیگر نے واقعہ کی مذمت کی تھی اور ان کی رہائی کیلئے ڈیڈ لائن تھی۔ ڈیڈ لائن کے ختم ہوتے ہی علامہ فضل عباس قمی واپس اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ حافظ کاظم رضا نقوی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ حکومتی ادارے اپنے قوانین کو مدنظر رکھیں، کسی کو ماورائے عدالت لاپتہ کرنا اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے وفاق المدارس کیساتھ طے کیا تھا کہ اگر کسی مدرسے کے حوالے سے تحفظات ہوں گے تو حکومت پہلے وفاق کو آگاہ کرے گی، اس کے بعد مدرسے یا عالم دین کیخلاف کارروائی ہوگی، مگر اس معاملے میں حکومت نے وفاق المدارس کو اعتماد میں لئے بغیر انہیں حراست میں لے کر اپنے ہی وعدہ کی خلاف ورزی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب اداروں سے یہی کہتے ہیں کہ وہ محتاط رہیں اور بے گناہوں کو بلاوجہ ہراساں نہ کریں۔ حافظ کاظم کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان محب وطن قوم ہے، پاکستان بنانا بھی ہم نے تھا اور اس کے تحفظ کیلئے قربانیاں بھی ہم نے دی ہیں، ایسے اقدامات ملت میں اداروں کے حوالے اچھی رائے پیدا نہیں کر رہے۔
خبر کا کوڈ : 969708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش