0
Wednesday 22 Dec 2021 13:09

لکی مروت کے اسکول میں فائرنگ، ٹیچر جاں بحق

لکی مروت کے اسکول میں فائرنگ، ٹیچر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تجوڑی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ٹیچر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ لکی مروت پولیس کے ترجمان کے مطابق مسلح افراد نے سرکاری پرائمری اسکول نمبر 1 میں فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے اسکول میں موجود ٹیچر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ لکی مروت پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ قتل کی واردات انجام دینے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔ لکی مروت پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ لاش اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ لکی مروت پولیس کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ فائرنگ کے بعد اسکول میں بھگڈر مچ گئی، پولیس مفرور ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 969712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش