QR CodeQR Code

74 سال میں پہلی بار بااختیار بلدیاتی نظام ملا ہے، عمران خان

22 Dec 2021 13:55

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق شور شرابے میں لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں ہو رہا کہ یہ الیکشن ماڈرن اور جدید بلدیاتی نظام کا آغاز ہیں، جیسا کہ دنیا کی کامیاب جمہوریتوں میں موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری 74 سال کی تاریخ میں پہلی بار بااختیار بلدیاتی نظام ملا ہے۔ وزیراعظم کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق شور شرابے میں لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں ہو رہا کہ یہ الیکشن ماڈرن اور جدید بلدیاتی نظام کا آغاز ہیں جیسا کہ دنیا کی کامیاب جمہوریتوں میں موجود ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ براہ راست منتخب تحصیل ناظم گورننس کو بہتر کریں گے اور مستقبل کے لیڈرز تخلیق کریں گے۔ 74 سال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہمیں بااختیار بلدیاتی نظام ملا ہے۔


خبر کا کوڈ: 969722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969722/74-سال-میں-پہلی-بار-بااختیار-بلدیاتی-نظام-ملا-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org