QR CodeQR Code

ایرانی معاہدے سے امریکی یکطرفہ دستبرداری "اپنے پیر پر کلہاڑی مارنے" کے مترادف ہے، میخائل اولیانوف

22 Dec 2021 17:04

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے ایک امریکی خبرنگار کیجانب سے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری پر تنقید کے جواب میں لکھا کہ یہ اقدام اپنے پیر میں گولی مارنے کے مترادف تھا تاہم یہ پاؤں بایاں تھا یا دایاں؛ اہم نہیں!


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسے "اپنے پیر پر کلہاڑی مارنے" کے مترادف قرار دیا ہے۔ ایرانی جوہری معاہدے سے امریکی یکطرفہ دستبرداری پر امریکی خبرنگار کی جانب سے ٹوئٹر پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں میخائل اولیانوف نے لکھا کہ "بالکل صحیح! ایرانی جوہری معاہدے سے امریکی یکطرفہ دستبرداری پر مبنی فیصلہ؛ اپنے پیر میں گولی مارنے کے مترادف تھا تاہم یہ پیر بایاں تھا یا دایاں؛ اہم نہیں! اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے اپنے ایک علیحدہ ٹوئٹر پیغام میں اقوام متحدہ میں کویتی نمائندے کے ساتھ اپنی ملاقات کی خبر دی اور لکھا کہ آج میں اپنے بہترین دوست صادق معرفی، اقوام متحدہ میں کویت کے نمائندے کے ساتھ ملا اور ہم نے ویانا میں مذاکرات کی موجودہ صورتحال پر مختصر گفتگو کی اور ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کے بعد خلیج فارس میں سکیورٹی مذاکرات کے بارے تبادلۂ خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 969740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969740/ایرانی-معاہدے-سے-امریکی-یکطرفہ-دستبرداری-اپنے-پیر-پر-کلہاڑی-مارنے-کے-مترادف-ہے-میخائل-اولیانوف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org