0
Wednesday 22 Dec 2021 18:43

ٹانک، بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کیخلاف احتجاج جاری

ٹانک، بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کیخلاف احتجاج جاری
اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ٹانک میں احتجاج جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے خلاف اسلم خان بیٹنی کے حامی سراپا احتجاج ہیں۔ اسلم خان بیٹنی جنڈولہ سے میئر کی نشست کیلئے آزاد امیدوار تھے۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ ریکارڈ دھاندلی کے ذریعے جے یو آئی کے امیدوار کو جتوایا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے بوگس ووٹ کا طریقہ استعمال کیا گیا ہے۔ مظاہرین ڈی آر او دفتر کے سامنے ہجوم کی صورت میں موجود ہیں اور انہوں نے سڑک پہ ٹائر جلا کر راستہ بند کیا ہوا ہے۔ راستے کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ جنوبی وزیرستان روڈ پہ ہر قسم کی ٹریفک معطل ہے اور دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ زبردستی راستہ بناکر گزرنے والی گاڑی کو مظاہرین نے نذر آتش کرنے کی کوشش کی مگر موقع پہ موجود عمائدین نے بروقت مداخلت کرکے مظاہرین کو باز رکھا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹانک پولیس نے اپنے دستے ترتیب دے دیئے ہیں۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو کسی صورت ٹریفک بحال نہیں ہونے دینگے جبکہ پولیس نے مظاہرین کو دو گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے اختتام پہ الیکشن کمیشن کو امیدواروں کی طرف سے دھاندلی کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں اور کئی علاقوں میں درخواستوں پہ ایکشن کے بعد انتخابی نتائج میں واضح تبدیلی بھی سامنے آئی ہے۔ سوشل میڈیا پہ یہ سوال بڑی شدومد کیلئے اٹھایا جارہا ہے کہ کیا الیکشن کمیشن کونسلر کی سطح پہ بھی شفاف انتخاب کرانے سے قاصر ہے۔؟؟؟
خبر کا کوڈ : 969760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش