0
Wednesday 22 Dec 2021 20:41

جمہوریت یہی ہے کہ غلطیوں سے سیکھا جائے، حسان خاور

جمہوریت یہی ہے کہ غلطیوں سے سیکھا جائے، حسان خاور
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج پنجاب میں 63 فیصد لوگ کورونا ویکسی نیٹڈ ہیں۔ لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کے باعث نقشہ بدل رہا ہے۔ ہمیں لوگوں کی پگڑی اچھالنے کی عادت پڑ چکی ہے۔ خاموشی سے کام کرنے والے افراد ہمیں پسند نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عزت بھی دیتے ہیں اور ڈلیور بھی کرتے ہیں۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی کے حوالے سے حسان خاور کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

جمہوریت یہی ہے کہ غلطیوں سے سیکھا جائے۔ تعاون لینے اور دینے والے کبھی پریس کانفرنسز میں باتیں نہیں کرتے۔ انہوں نے اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی ترجیحات سیاست تھی نہ معیشت، شہباز شریف کا ویژن سلیکٹڈ ڈویلپمنٹ تھا، ان کی گورننس فوٹو شوٹ تک محدود رہی۔ حسان خاور نے آصف علی زرداری کے حالیہ بیانات کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 969775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش