0
Wednesday 22 Dec 2021 21:46

لاہور، پولیس نے کرسمس کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے

لاہور، پولیس نے کرسمس کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے
اسلام ٹائمز۔ کرسمس کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں اور کرسمس پروگرامز کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس نے انتظامات مکمل کر لئے، 34 سو 11 کرسمس پروگرامز کی سکیورٹی کیلئے 24 ہزار 211 افسران اور اہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ سکیورٹی انتظامات کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔

حساس مقامات کے گرد و نواح ڈولفن، پیرو سمیت دیگر پٹرولنگ فورسز کے گشت کے دورانیے کو بڑھایا جائے گا۔ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس مل کر سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گی۔ لاہور میں 622 کرسمس پروگرامز کے سکیورٹی انتظامات کیلئے 34 سو 22 افسران اور اہلکار تعینات ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 969778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش