0
Wednesday 22 Dec 2021 21:21

گلگت کے علاقے جگلوٹ میں نامعلوم افراد نے سکول کو آگ لگا دی

گلگت کے علاقے جگلوٹ میں نامعلوم افراد نے سکول کو آگ لگا دی
اسلام ٹائمز۔ گلگت کے علاقے جگلوٹ میں موجود پبلک سکول میں نامعلوم افراد نے توڑ پھوڑ کرنے کے بعد آگ لگا دی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے سب ڈویژن جگلوٹ میں سکول میں توڑ پھوڑ کی اور پرنسل آفس کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں اہم کاغذات اور ریکارڈ جل گئے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشتگردی نہیں بلکہ کسی نے ذاتی انا پر توڑ پھوڑ کر کے آگ لگائی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 969779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش