QR CodeQR Code

خضدار، بغیر لائسنس لیبارٹریز کیخلاف انتظامیہ کی کارروائی

22 Dec 2021 21:41

اسسٹنٹ کمشنر خضدار کے مطابق انہیں عوام الناس کیجانب سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ نان کوالیفائڈ افراد ڈاکٹر بنے ہوئے ہیں، جنکے خلاف جلد کارروائی کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایت پر انتظامیہ نے بغیر لائسنس لیبارٹریز چلانے، ناقص صفائی کے نظام اور کورونا احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر متعدد کلینکس اور لیبارٹریز کو سیل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد بلوچ، ڈرگ انسپکٹر زوالفقار خدرانی اور دیگر نے مختلف کلینکس اور لیبارٹریز کا دورہ کیا۔ جس میں بغیر لائسنس کلینکس پر ٹریٹمنٹ، لیبارٹریز پر نان کوالیفائیڈ افراد، ناقص صفائی اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعدد کلینکس اور لیبارٹریز کو سیل کر دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے کہا کہ بغیر کسی لائسنس کے علاج معالجہ کرنا قانوناً جرم ہے۔ کوالیفائڈ ڈاکٹرز کے بغیر کلینکس پر نان کوالیفائیڈ افراد علاج و معالجہ کررہے ہیں۔ اس سے قبل بھی کلینکس والوں کو وارننگ دی گئی تھی کہ وہ ڈاکٹرز کے بغیر کلینکس چلانے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں کہ متعدد نان کوالیفائیڈ افراد گلی محلوں میں ڈاکٹر بنے بیٹھے ہیں، انکے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 969782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969782/خضدار-بغیر-لائسنس-لیبارٹریز-کیخلاف-انتظامیہ-کی-کارروائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org