0
Wednesday 22 Dec 2021 22:43

بنوں، پولنگ اسٹیشن پر حملہ، صوبائی وزیر شاہ محمد کے بھائی اور بیٹے پر مقدمہ

بنوں، پولنگ اسٹیشن پر حملہ، صوبائی وزیر شاہ محمد کے بھائی اور بیٹے پر مقدمہ
اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولنگ اسٹیشن پر حملہ کرنے کے جرم میں صوبائی وزیر شاہ محمد خان وزیر کے بھائی سمیت 21 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں بلدیاتی انتخابات کے روز پولنگ اسٹیشن پر حملے میں ملوث صوبائی وزیر شاہ محمد خان وزیر کے بھائی سمیت 21 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں صوبائی وزیر شاہ محمد خان وزیر کا بیٹا امیدوار تحصیل بکا خیل ملک مامون خان بھی شامل ہے، مقدمے میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، جو صوبائی وزیر کے بھائی ملک گل باز خان کے ساتھ ڈیوٹی پر تعنیات تھے، مقدمے میں تمام ملزمان پر تحصیل بکا خیل کے چند پولنگ اسٹیشنز سے انتخابی مواد چھیننے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بنوں کی تحصیل بکاخیل میں انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ جے یو آئی کے وکیل کامران مرتضیٰ نے الیکشن کمیشن میں الزام عائد کیا کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ مسلح افراد کے ہمراہ پولنگ میٹریل لے کر فرار ہوئے، جب کہ ان کے بھائی اور بیٹے بھی اس کارروائی میں براہ راست ملوث ہیں، جب کہ ایف آئی آر میں وزیر اور انکے بھائی کی جگہ پولیس نے نامعلوم افراد درج کیا۔
خبر کا کوڈ : 969800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش