QR CodeQR Code

کوئٹہ، نجی تعلیمی اداروں کو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت

22 Dec 2021 22:53

ایک اعلامیہ کے مطابق اگر 15 دنوں کے اندر نجی تعلیمی اداروں نے رجسٹریشن نہیں کروائی، تو انتظامیہ کیجانب سے انکے اداروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں بلوچستان پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیویشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی ایکٹ 2015 کے تحت تمام نجی تعلیمی اداروں، خواہ وہ صوبائی وفاقی یا غیر ملکی بورڈ یا یونیورسٹیز سے الحاق یا غیر الحاق شدہ ہوں، کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن بلوچستان پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیویشن رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی سے کروالیں۔ اعلامیہ کے مطابق ایسے تمام نجی تعلیمی ادارے جنہوں نے اپنی رجسٹریشن یا جاری شدہ این او سی کی تجدید کیلئے دوبارہ درخواست نہیں دی ہے اگر وہ 15 یوم کے اندر اپنے جاری شدہ این او سیز رجسٹریشن سرٹیفکیٹ تجدید کیلئے درخواستیں جمع نہ کرائیں، تو ایسے تمام غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کی فہرست بنائی جائی گی اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 969806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969806/کوئٹہ-نجی-تعلیمی-اداروں-کو-رجسٹریشن-کرانے-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org