0
Wednesday 22 Dec 2021 23:08

علامہ ناصر عباس جعفری کا علامہ رمضان توقیر کے جوانسال فرزند کے سانحہ ارتحال پر اظہار افسوس

علامہ ناصر عباس جعفری کا علامہ رمضان توقیر کے جوانسال فرزند کے سانحہ ارتحال پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کے جوانسال فرزند یاسر رضا اچانک حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے۔ جواںسال فرزند کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ محمد رمضان توقیر سے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک بوڑھے باپ کیلئے جوان بیٹے کا جنازہ اٹھانا انتہائی تکلیف دہ اور کٹھن مرحلہ ہوتا ہے۔

لیکن اس موقع پر ہمیں سید الشہداء امام حسینؑ کی ذات اقدس ہی سہارا فراہم کرتی ہے، جنہوں نے اپنے اٹھارہ سالہ فرزند علی اکبرؑ اور چھ ماہ کے بیٹے علی اصغرؑ کے جنازے اٹھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خداوند متعال مرحوم و مغفور کی مغفرت فرمائے، انہیں جوار آئمہ طاہرینؑ میں محشور فرمائے اور آقای رمضان توقیر سمیت تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عطا فرمائے۔ آمین
خبر کا کوڈ : 969807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش