0
Wednesday 22 Dec 2021 23:08

کوئٹہ، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، متعدد مراکز سیل اور جرمانے

کوئٹہ، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، متعدد مراکز سیل اور جرمانے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناقص خوراک اور دیگر اشیائے خوردونوش کی تیاری اور فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ بی ایف اے نے آج کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت گھی اور ٹکی ٹافیاں بنانے والے 7 یونٹس سیل کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہی کارروائیوں میں شہر کے 2 معروف ہوٹلز اور 4 میٹ شاپس کو بھی غیر معیاری صفائی کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ سوراب میں 5 مراکز پر بھی جرمانہ عائد کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 969808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش