QR CodeQR Code

او آئی سی اجلاس میں امریکا سمیت دیگر عالمی مندوب کو مدعو کرنے پر پاکستان کا شکریہ، بلنکن

22 Dec 2021 23:50

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بحرانوں سے دوچار ممالک کی امداد کے حوالے سے او آئی سی کا یہ غیر معمولی اجلاس ہمارے مشترکہ مقصد اور اس پر عملدرآمد کی واضح مثال ہے۔


اسلام ٹائمز۔ او آئی سی اجلاس میں افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے دیگر غیر اسلامی ممالک کو مشترکہ تعاون کی دعوت دینے پر امریکا نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بحرانوں سے دوچار ممالک کی امداد کے حوالے سے او آئی سی کا یہ غیر معمولی اجلاس ہمارے مشترکہ مقصد اور اس پر عملدرآمد کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے افغانستان مسئلے کے حل کیلئے عالمی سطح پر امداد کی اپیل کی اور افغان عوام کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


خبر کا کوڈ: 969815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969815/او-آئی-سی-اجلاس-میں-امریکا-سمیت-دیگر-عالمی-مندوب-کو-مدعو-کرنے-پر-پاکستان-کا-شکریہ-بلنکن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org