0
Thursday 23 Dec 2021 00:03

شاہ فرمان نے تحریک انصاف میں نظم و ضبط کے فقدان کا اعتراف کرلیا

شاہ فرمان نے تحریک انصاف میں نظم و ضبط کے فقدان کا اعتراف کرلیا
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے تحریک انصاف میں پارٹی نظم و ضبط کے فقدان کا اعتراف کر ‏لیا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہا کہ پی ٹی آئی ‏میں 2011ء سے کسی کے خلاف ڈسپلن ایکشن نہیں لیا گیا، پارٹی کا ایک ورکر کھڑا ہوتا ہے، دوسرا اس ‏کی حمایت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ڈسپلن کا فقدان ہے، لیکن ورکرز کمٹڈ ہیں، ورکر اور مقامی قیادت ‏میں بھی رابطےکا فقدان ہے، تاہم تحریک انصاف دوبارہ کم بیک کرے گی۔

شاہ فرمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ووٹر اور ورکرز کو اچھی طرح جانتا ہوں، ووٹر اور ورکر اپنے ‏لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کا ورکر کسی کی غلامی نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے معلوم کیا جائے کہ کس نے اور کس کو ٹکٹ دیئے، میئر پشاور کے امیدوار ‏کیلئے 10 میں سے 9 لوگوں نے حمایت کی تھی، میئر پشاور کا ٹکٹ درست دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 969816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش