QR CodeQR Code

کراچی میں ’’اومیکرون‘‘ پنجے گاڑنے لگا، مزید 6 مشتبہ کیسز رپورٹ

23 Dec 2021 15:59

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 4 افراد جنوبی افریقہ اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں اور تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کئی ممالک میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے پاکستانی شہر کراچی میں مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے۔ محکمہ صحت سندھ کے ذرائع  کے مطابق شہر قائد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے، تمام افراد کے نمونے نجی اسپتال پہنچا دیئے گئے ہیں اور تصدیق کیلئے جینوم سیکویسنگ شروع کر دی گئی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 4 افراد جنوبی افریقہ اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں اور تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ 9 دسمبر کو پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے تصدیق بھی کی گئی تھی، جبکہ کچھ روز پہلے بھی ایک اور امیکرون کا کیس بھی رپورٹ ہوا تھا اور متاثرہ شخص اسپتال سے فرار ہوگیا تھا، بعد ازاں اسے دوبارہ قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 969928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969928/کراچی-میں-اومیکرون-پنجے-گاڑنے-لگا-مزید-6-مشتبہ-کیسز-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org