QR CodeQR Code

عمران خان کے گھبرانے اور تبدیلی سرکار کو نکالنے کا وقت آ گیا ہے، شہباز شریف

23 Dec 2021 16:39

لاہور میں خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان ووٹوں سے نہیں آئے بلکہ انہیں دھکا لگا کر لایا گیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال پہلے کہا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے، مالم جبہ کہاں ہے؟ ملین ٹری سونامی اور چینی اسکینڈل کہاں ہیں، ووٹ کے علاوہ آپ کو دھکا دے کر لایا گیا سب جانتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں خواجہ سعد رفیق کے والد کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے گھبرانے اور  تبدیلی سرکار کو نکالنے کا وقت آ گیا ہے، عمران خان ووٹوں سے نہیں آئے بلکہ انہیں دھکا لگا کر لایا گیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال پہلے کہا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے، مالم جبہ کہاں ہے؟ ملین ٹری سونامی اور چینی اسکینڈل کہاں ہیں، ووٹ کے علاوہ آپ کو دھکا دے کر لایا گیا سب جانتے ہیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ تختیاں لگانے سے بات نہیں بنے گی، آپ کا دھڑن تختہ ہونیوالا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آپ کو تختیاں لگانے کا شوق تھا تو ہمیں بتاتے آپ کو مامور کر دیتے، آج لاکھوں لوگ بیروزگار ہو چکے، ساڑھے 3 سال میں ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے، پی کے ایل آئی سا شاندارہسپتال پورے پاکستان میں نہیں، عمران نیازی حکومت نے پی کے ایل آئی ہسپتال کا بھی جنازہ نکال دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو دوبارہ بحال کیا، ملک پر نااہل شخص کو مسلط کیا گیا، ہم پر کیسز بنائے گئے لیکن ثابت نہیں کیا گیا، ساڑھے 3 سال میں ملک کو کس نہج پر پہنچا دیا گیا؟، سیاست بیماروں کو سہولتیں فراہم کرنے کا نام ہے۔


خبر کا کوڈ: 969931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969931/عمران-خان-کے-گھبرانے-اور-تبدیلی-سرکار-کو-نکالنے-کا-وقت-ا-گیا-ہے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org