QR CodeQR Code

تفتان، غیر قانونی طور پر ایران جانیوالے افراد لیویز حکام کے حوالے

23 Dec 2021 20:51

لیویز حکام کے مطابق مبینہ پاکستانی شہری ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے، جنہیں ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان افراد کا تعلق پنجاب،کے پی کے،کشمیر اور بلوچستان سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 52 پاکستانیوں کو پاک ایران بارڈر پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ افراد ایران کے راستے یورپ جانے کیلئے ایران گئے تھے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے ان پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا ہے۔ ان افراد میں 34 کا تعلق پنجاب، 11 کا تعلق کے پی کے، 3 کا تعلق بلوچستان اور 4 کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان میں سے 9 افراد کو پاکستانی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے واپس ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ مبینہ افراد کو کورونا ٹیسٹ کے بعد ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 969959

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969959/تفتان-غیر-قانونی-طور-پر-ایران-جانیوالے-افراد-لیویز-حکام-کے-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org