QR CodeQR Code

کوئٹہ، زیر علاج قیدی ہسپتال سے فرار، غفلت پر پولیس کیخلاف کارروائی

23 Dec 2021 23:47

مبینہ قیدی کو علاج کیلئے بی ایم سی ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں سے وہ فرار ہو گیا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے واقعہ کے بعد غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ منشیات کے کیس میں عمر قید کی سزا پانے والا قیدی کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس سے فرار ہو گیا ہے، جسکے بعد پولیس انچارج اور اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بجلی روڈ تھانے نے ملزم شمس اللہ کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اسے ایک سال قبل عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ قیدی کو سینٹرل جیل کوئٹہ سے علاج کے غرض سے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں سے وہ فرار ہوگیا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی پولیس فدا حسین نے غفلت برتنے پر انچارج اے ایس آئی سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پانچوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے بروری پولیس اسٹیشن میں ان پر مقدمہ درج کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 969986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969986/کوئٹہ-زیر-علاج-قیدی-ہسپتال-سے-فرار-غفلت-پر-پولیس-کیخلاف-کارروائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org