0
Friday 24 Dec 2021 02:29

نواز شریف ایک ماہ میں وطن واپس آسکتے ہیں، جاوید لطیف

نواز شریف ایک ماہ میں وطن واپس آسکتے ہیں، جاوید لطیف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف ایک ماہ میں وطن واپس آسکتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنماء نے کہا کہ نواز شریف انشا اللہ وطن واپس آرہے ہیں، وہ ایک ماہ کے اندر وطن واپس آسکتے ہیں۔ جاوید لطیف نے مزید کہا کہ نواز شریف وزیراعظم کے امیدوار نہیں ہوتے تو کون ہوگا، اس کا فیصلہ بھی وہی کریں گے، شہباز شریف پارٹی صدر ہیں وہ وزیراعظم بن گئے تو مجھے خوشی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے وزیراعظم کے امیدوار نواز شریف ہیں، جمہوریت بہترین انتقام ہے، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ نون کے رہنماء نے کہا کہ پاکستان میں کئی سالوں سے تجربے ہورہے ہیں، ہماری جدوجہد یہی ہے کہ فارمولا دینے والے صرف عوام ہیں۔
خبر کا کوڈ : 970003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش