QR CodeQR Code

ایودھیا میں مندر کے نام پر بھارتی عوام کو دھوکہ دیا گیا، پرینکا گاندھی

24 Dec 2021 11:19

انڈین کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ اس پورے معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات ہونی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کے نام پر زمین کی خریداری کے سلسلے میں لوگوں کی امید کو ٹھیس پہنچائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دلتوں کی زمین کم قیمت پر خریدی گئی اور اسے زمین ٹرسٹ کو مہنگے داموں فروخت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے اس پورے معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات ہونی چاہیئے۔ پرینکا گاندھی نے اترپردیش میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھگوان رام اخلاق اور اصول کی علامت تھے اور انہوں نے سچائی کے راستے پر چلنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب ان کے نام پر بھی بدعنوانی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے لوگوں کا بھگوان رام پر پختہ اعتماد ہے، اس لئے ملک کے تقریباً ہر گھر نے رام مندر ٹرسٹ کو کچھ نہ کچھ عطیہ کیا ہے، گھر گھر جاکر مہم چلائی گئی۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ عقیدت کا معاملہ ہے اور اس کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے واضح ہے کہ مندر کی تعمیر کے لئے عطیہ کے ذریعے حاصل کی گئی زمین میں بڑا گھپلہ ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 970029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970029/ایودھیا-میں-مندر-کے-نام-پر-بھارتی-عوام-کو-دھوکہ-دیا-گیا-پرینکا-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org