QR CodeQR Code

کراچی یونیورسٹی میں منشیات فروخت، خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتار

24 Dec 2021 12:09

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کراچی یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرتے ہیں، یونیورسٹی سے ملحقہ علاقوں میں بھی منشیات فروخت کی جاتی ہے۔




اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں منشیات فروشی میں ملوث خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کراچی یونیورسٹی میں بھی منشیات فروخت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے باگڑی پاڑہ گلستان جوہر بلاک ون میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران منشیات فروشی اور مختلف جرائم میں ملوث خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کراچی یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرتے ہیں، یونیورسٹی سے ملحقہ علاقوں میں بھی منشیات فروخت کی جاتی ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے منشیات برآمد بھی کی گئی، ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔​​


خبر کا کوڈ: 970046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970046/کراچی-یونیورسٹی-میں-منشیات-فروخت-خاتون-سمیت-8-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org