QR CodeQR Code

کوئٹہ، ڈاکٹروں نے علاج کیلئے آنیوالے ملازم کا گردہ نکال لیا

24 Dec 2021 12:11

بلوچستان اسمبلی کا ملازم گردے سے پتھری نکلوانے کیلئے ہسپتال گیا تھا، مگر ڈاکٹروں نے اسکا گردہ نکال لیا۔ کچھ عرصہ بعد حالت خراب ہونے پر وہ کراچی گیا تو معلوم ہوا کہ اسکا ایک گردہ موجود نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گردے کا علاج کروانے کیلئے نجی ہسپتال جانے والے سرکاری ملازم کا گردہ ہسپتال عملے نے نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے ملازم کے گردے میں پتھری تھی، جس کے علاج کیلئے وہ کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پر واقع ایک نجی ہسپتال گیا۔ آپریشن کے دوران ہسپتال کے عملے نے ملازم کا گردہ نکال لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کچھ عرصہ بعد اس شخص کی حالت خراب ہونا شروع ہوئی، جس کی وجہ سے وہ کراچی گیا۔ وہاں جانے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اس کا ایک گردہ نکال لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازم کے اہلخانہ نے ہسپتال کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست دی ہے، مگر پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کو کافی عرصہ گزر چکا ہے، اسی لئے ایف آئی آر نہیں کروا سکتے۔


خبر کا کوڈ: 970047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970047/کوئٹہ-ڈاکٹروں-نے-علاج-کیلئے-آنیوالے-ملازم-کا-گردہ-نکال-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org