0
Friday 24 Dec 2021 14:33

کیچ میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

کیچ میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں خوشاب کے رہائشی لانس نائیک منظر عباس اور خضدار کے رہائشی سپاہی عبدالفتح شہید ہوگئے، تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ایسے دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی اور شہید لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفتح کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کے لیے قربان کیں، شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 970054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش