QR CodeQR Code

سانحہ سیالکوٹ، زیر حراست 64 ملزمان کو رہا کر دیا گیا

24 Dec 2021 15:59

ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رہا کیے گئے افراد سی سی ٹی وی ویڈیو میں بھاگتے ہوئے دکھائی دیئے تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس وقت 85 ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، تمام 85 ملزمان کا فرانزک ٹیسٹ مکمل ہو گیا ہے اور ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سیالکوٹ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا سے متعلق کیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد 149 زیر حراست ملزمان میں سے 64 کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رہا کیے گئے افراد سی سی ٹی وی ویڈیو میں بھاگتے ہوئے دکھائی دیئے تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس وقت 85 ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، تمام 85 ملزمان کا فرانزک ٹیسٹ مکمل ہو گیا ہے اور ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 28 دسمبر کو 18 ملزمان کو دوبارہ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ 67 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے 3 جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 970065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970065/سانحہ-سیالکوٹ-زیر-حراست-64-ملزمان-کو-رہا-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org