QR CodeQR Code

اسلام رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

24 Dec 2021 17:52

اپنے ایک پیغام میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کی رو سے بھی تمام طبقات کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ملک کی مذہبی جماعتوں، دانشوروں اور اہل علم حضرات کو بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیئے، تاکہ ارض پاک حقیقی معنوں میں امن کا گہوارہ بن سکے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز میں بسنے والے تمام طبقات کو بلاتخصیص مذہب، رنگ و نسل مساوی حقوق حاصل ہیں۔ تحریک پاکستان میں مسیحی برادری نے قائداعظم کا ساتھ دیا۔ آج پاکستان کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں میں مسیحی برادری بھرپور لگن اور پُرعزم انداز میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کر رہی ہے، جو لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ پاکستان کے آئین کی رو سے بھی تمام طبقات کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ملک کی مذہبی جماعتوں، دانشوروں اور اہل علم حضرات کو بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیئے، تاکہ ارض پاک حقیقی معنوں میں امن کا گہوارہ بن سکے۔


خبر کا کوڈ: 970077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970077/اسلام-رواداری-اور-برداشت-کا-درس-دیتا-ہے-علامہ-احمد-اقبال-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org