0
Friday 24 Dec 2021 17:57

کوئٹہ، گیس لکیج کے باعث ایک اور حادثہ، خاتون اور ایک شخص زخمی

کوئٹہ، گیس لکیج کے باعث ایک اور حادثہ، خاتون اور ایک شخص زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں گیس لیکج کے باعث ایک اور حادثہ پیش آیا ہے۔ جس میں ایک خاتون سمیت دو افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق آج کوئٹہ کے علاقے پودگلی چوک پر واقع ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں شیر احمد نامی شخص اور ایک خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی ہے۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا، جہاں مزید کارروائی جاری ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان میں گیس لیکج کے باعث حادثات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 970080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش