0
Friday 24 Dec 2021 18:08

تنازعات کے حل کیلئے سیرت البنی سے رہنمائی لی جائے، راغب نعیمی

تنازعات کے حل کیلئے سیرت البنی سے رہنمائی لی جائے، راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ تنازعات کے حل کیلئے سیرت البنی سے رہنمائی لی جائے، مواخات و مساوات جیسے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی نفرتوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات میں زندگی کے ہر معاملات میں انسانی حقوق کی پاسداری کا درس ملتا ہے۔ جھگڑے خاندانی و معاشرتی ہوں یا پھر بین الریاستی سب کا حل آپ سے کی روشن تعلیمات میں موجود ہے۔ نبی کریم نے جو مثالی نظام، انسانی حقوق کا پیش کیا، وہ ہماری زندگی کے تمام شعبوں پر محیط ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں یوم قائد پر علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اپنا پیغام میں کہا کہ قائداعظم کا شمار ان عظیم ہستیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی قابلیت، جہد مسلسل اور لگن کی بدولت تاریخ کا دھارا موڑ کر رکھ دیا۔ قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں ایمان، اتحاد اور تنظیم کا درس دیا۔

انہوں نے کہا کہ قائد کے پاکستان میں دہشتگردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں۔ قائداعظم ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں ہر فرد اپنے مذہب، عقیدے اور سوچ کے مطابق آزادی سے زندگی گزار سکے۔ قوم کے مسائل کا حل اور مشکلات سے نکالنے کیلئے قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔ قائداعظم بانی پاکستان کے رہنما اصولوں کو اپنا کر پاکستان کو صحیح معنوں میں فلاحی اسلامی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے راہنما اصول اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط اپنا کر ہم اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے اور ہمیں آج کے دن بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ قائد کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 970081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش