0
Friday 24 Dec 2021 18:42

یوم قائدؒ اور کرسمس تقریبات، لاہور میں 6 ہزار پولیس اہلکار تعینات

یوم قائدؒ اور کرسمس تقریبات، لاہور میں 6 ہزار پولیس اہلکار تعینات
اسلام ٹائمز۔ سربراہ لاہور پولیس سی سی پی او فیاض احمد دیو نے کرسچین کمیونٹی کو کرسمس کے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کرسچین کمیونٹی کے تعاون سے کرسمس تقریبات محفوظ اور پُرامن بنائیں گے۔ فیاض احمد دیو نے لاہور پولیس کے تمام شعبوں میں خدمات سر انجام دینے والے مسیحی برادری کے پولیس افسران اور اہلکاروں کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قائد ڈے اور کرسمس کے موقع پر اہم پبلک مقامات سمیت گرجا گھروں اور پارکوں کی سکیورٹی کیلئے 6 ہزار سے زائد پولیس جوان تعینات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی جائے، سینئر پولیس افسران تمام حفاظتی انتظامات بار بار چیک کریں، عملے کو خود بریف کریں، حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ حساس گرجا گھروں کی چھتوں پر مورچے لازمی ہوں، سنائپر چوکنا رہیں۔ فیاض احمد دیو نے مزید کہا ہے کہ لیڈی پولیس اہلکار گرجا گھر آنیوالی خواتین کی تلاشی کے فرائض سرانجام دیں گی۔
خبر کا کوڈ : 970085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش