اسلام ٹائمز۔ ایوان وزیراعلیٰ نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کیلئے اسلحہ خریدنے کی منظوری دیدی، 81 کروڑ روپے سے بلٹ پروف گاڑیاں، جدید لوکیٹر، نائٹ ویژن گنز سمیت دیگر ہائی ٹیک گیجیٹس خریدے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ارسال کی گئی سمری کے مطابق سی ٹی ڈی کیلئے 5 بلٹ پروف گاڑیاں اور جی ایس ایم لوکیٹر خریدے جائیں گے۔ دستاویزات کے مطابق 50 سب مشین گنز، لانگ رینج اینٹی ویپن سسٹم کی خریداری ہوگی، فورس کیلئے جدید گنز، تھرمل امیجنگ اسکوپ بھی خریدی جائیں گی۔ اسلحے کی خریداری کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ دی جائے گی۔ وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ نے فوری منظوری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، خریداری کیلئے ٹینڈر جلد جاری کر دیئے جائیں گے۔