0
Friday 24 Dec 2021 19:12

کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو خفیہ اداروں کی رپورٹس تک رسائی مل گئی

کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو خفیہ اداروں کی رپورٹس تک رسائی مل گئی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے نئے سال کیلئے قائمہ کمیٹی برائے امن و امان قائم کرنے کی توثیق کر دی۔ کمیٹی ہنگامی صورتحال میں فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کیساتھ فنڈز کے استعمال میں بھی بااختیار ہو گی۔ نئے سال کے آغاز سے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی سربراہی میں امن و امان کی سب کیبنٹ کمیٹی مکمل با اختیار ہوگی۔ سب کیبنٹ کمیٹی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اب براہ راست فوج اور رینجرز طلب کر سکتی ہے۔ ہنگامی صورتحال میں سرکاری فنڈز کے استعمال کا اختیار بھی کمیٹی کو دے دیا گیا ہے، جبکہ جے آئی ٹی کی تشکیل کے اختیارات بھی امن و امان کمیٹی کے سپرد ہوں گے۔ کمیٹی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی خفیہ رپورٹس کا جائزہ بھی لے سکے گی اور سکیورٹی تھریٹ میں ہنگامی کارروائیوں کا اختیار بھی کمیٹی کے پاس ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 970094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش